نیپیتا(یو این آئی)میانمارمیں کورونا کے معاملات میں گراوٹ آنے کے بعد پیر کو پرائمری، پرائیویٹ اور بودھ مونیسٹری اسکول پھر سے کھول دیئے گئے ہیں۔کووڈ19سے بچاو، روک تھام اور علاج کے لئے بنائی گئی مرکزی کمیٹی نے ایک اعلان کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے ۔ اسکول پھر سے کھولے جانے کے پہلے دن ملک کے یانگون علاقہ میں کافی تعداد میں طلبا نظر آئے ۔ انتظامیہ نے کورونا معاملات میں اضافہ کے بعد جولائی مہینے میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزار ت صحت 12اکتوبر سے سیکنڈری اور ہائی اسکول کے 12برس سے زیادہ عمر کے طلبا کو کورونا ٹیکے لگا رہا ہے ۔ اتوار کو جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق میانمار میں اب تک کورونا کے 500,073کیس درج کئے گئے ہیں اور راموات کی تعداد 18,697درج کی گئی ہے ۔ ملک میں کووڈ۔19کے پہلے دو معاملات 23مارچ 2020کو ملے تھے ۔