Daily Aftab
29 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ترکیہ انتخابات: کیا ایردوان اپنی 20 سالہ حکمرانی برقرار رکھ سکیں گے؟

by Online Desk
14 مئی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ترکیہ میں صدارتی اور عام انتخابات کے لیے اتوار کا دن مقرر ہے۔ یہ انتخابات ترکیہ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔بعض تجزیوں اور سروے میں کہا جا رہا ہے کہ ان انتخابات میں 20 سالوں تک اقتدار میں رہنے والے رجب طیب ایردوان کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور موجودہ حکومت کی بڑھتی سخت گیر پالیسیاں رک سکتی ہیں۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ انتخابات نہ صرف یہ طے کریں کہ ا?ٹھ کروڑ 50 لاکھ ا?بادی والے نیٹو رکن پر کون حکومت کرے گا بلکہ یہ بھی طے ہو گا کہ ایک ایسے ملک میں حکومت کیسے کی جائے گی جسے معاشی مسائل کا سامنا ہے۔اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ صبح ا?ٹھ بجے شروع ہو گا جو کہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ترکیہ کے انتخابی قوانین کے مطابق رات نو بجے تک نتائج کے اعلان پر پابندی ہے جب کہ اتوار کو رات گئے تک اندازہ ہو جائے گا کہ ا?یا صدر کے انتخاب کے لیے رن ا?ف ہو گا یا نہیں۔اگر کوئی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو رواں ماہ ہی 28 مئی کو رن ا?ف الیکشن ہو گا۔اس کے علاوہ ان انتخابات کے ذریعے ترکیہ کی مستقبل میں خارجہ پالیسی کا بھی تعین ہو گا جس میں غیر متوقع تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔انتخابات سے متعلق کیے جانے والے جائزے ایردوان کے اصل حریف کمال کلیج دار اولو جو کہ حزبِ اختلاف کی چھ جماعتوں کے سربراہ ہیں، انہیں معمولی برتری دلوا رہے ہیں۔ترکیہ میں انتخابات کا انعقاد جنوب مشرقی حصے میں ا?نے والے شدید زلزلے کے تین ماہ بعد منعقد ہو رہا ہے جس میں 50 ہزار زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔متاثرہ علاقوں میں کی جانے والی سست حکومتی کوششوں پر تنقید کی گئی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس وجہ سے ووٹنگ سے متعلق لوگوں کے خیالات میں کتنی تبدیلی ا?ئی ہے۔انتخابات میں مقابلہ پیپلز الائنس اور نیشنل الائنس کے درمیان ہو گا۔ پیپلز الائنس میں ایردوان کی قدامت پسند اے کے پارٹی کے علاوہ ایم ایچ پی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں جب کہ نیشنل الائنس میں حزبِ اختلاف کی چھ جماعتوں کے علاوہ کمال کلیچ داراوغلو کی سیکولر ری پبلکن پیپلز پارٹی بھی شامل ہے جس کی بنیاد ترکیہ کے بانی مصطفی کمام اتاترک نے رکھی تھی۔خیال رہے کہ کردوں کی حامی جماعت ایچ ڈی پی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کا حصہ نہیں تاہم حالیہ برسوں میں ایردوان حکومت کی کردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے سبب وہ ایردوان کی مخالفت کر رہی ہے۔صدارت کے لیے دوڑ میں ایچ ڈی پی نے اولو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کرد عسکریت پسندوں سے روابط رکھنے پر ایچ ڈی پی پر پابندی لگانے کے لیے ایک اعلی پراسیکیوٹر کی طرف سے دائر کردہ عدالتی مقدمے کی وجہ سے ایچ ڈی پی گرین لیفٹ پارٹی کے نشان کے تحت پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ تاہم ایچ ڈی پی اس الزام کی تردید کرتی ہے۔انہتر سالہ ایردوان کو ایک اچھا خطیب اور بہتر انتخابی مہم چلانے والا رہنما سمجھا جاتا ہے۔ایردوان جو کہ قدامت پرست ترکوں کی ترجمانی کرتے ہیں اور 2016 میں کی جانے والی بغاوت کی کوشش اور بد عنوانی کے متعدد اسکینڈلز کے الزامات کے باوجود محفوظ رہے ہیں۔تاہم اگر ترک عوام ایردوان کو ان انتخابات میں منتخب نہیں کرتے تو اس کی وجہ یہ ہو گی کہ ایردوان ترکوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہے جب کہ اکتوبر 2022 میں افراطِ زر 85 فی صد کی بلند ترین سطح پر رہا اور مقامی کرنسی لیرا کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔دوسری طرف 74 سالہ کمال کلیچ دار اولو جو کہ ایک سابق سول سرونٹ ہیں، نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایردوان کی انتظامیہ کی معاشی پالیسیاں ختم کر دیں گے۔اولو کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایردوان کے 2017 کے ریفرنڈم کے ذریعے نافذ کردہ صدارتی نظام کو ختم کر کے ملک کو پارلیمانی نظام کی طرف واپس لے کر جائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کی خودمختاری جو کہ تنقید کرنے والوں کے مطابق ایردوان نے ختم کر دی تھی، واپس بحال کریں گے۔ایردوان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت کے دوران اداروں پر سخت کنٹرول رکھا ہوا تھا جب کہ لبرلز اور تنقید کرنے والوں کو ایک طرف کر دیا گیا تھا۔ہیومن رائٹس واچ کا اپنی 2022 کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ایردوان کی حکومت انسانی حقوق کی صورت حال کو دہائیوں پیچھے لے گئی ہے۔دوسری طرف اگر اولو جیت جاتے ہیں تو انہیں حزب اختلاف کے اتحادیوں کو یکجا رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں قوم پرست، اسلام پسند، سیکولر اور لبرلز شامل ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
شہر سرینگر کا مشہور بازار ”سنڈے مارکیٹ“ کھل گیا

سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کے بعدسنڈے مارکیٹ کا مستقبل کیا ہے ؟

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بحیثیت مسلمان وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے
بین اقوامی

ترکیہ انتخابات: کیا ایردوان اپنی 20 سالہ حکمرانی برقرار رکھ سکیں گے؟

14 مئی 2023
ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ
تازہ ترین خبریں

این آئی اے 5 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی کانفرنس 2023 کی میزبانی کرے گیمرکزی وزیر داخلہ  امیت شاہ مہمان خصوصی ہوں گے

03 اکتوبر 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d