Daily Aftab
27 نومبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اسرائیلی بمباری کے بعد لبنان کا سلامتی کونسل کو باضابطہ شکایت کرنے کا فیصلہ

by Online Desk
07 اپریل 2023
A A
TOPSHOT - A Palestinian woman holding her national flag looks at clashes with Israeli forces near the border between the Gaza strip and Israel east of Gaza City on May 14, 2018, as Palestinians protest over the inauguration of the US embassy following its controversial move to Jerusalem.
Dozens of Palestinians were killed by Israeli fire on May 14 as tens of thousands protested and clashes erupted along the Gaza border against the US transfer of its embassy to Jerusalem, after months of global outcry, Palestinian anger and exuberant praise from Israelis over President Donald Trump's decision tossing aside decades of precedent. / AFP PHOTO / MAHMUD HAMS

TOPSHOT - A Palestinian woman holding her national flag looks at clashes with Israeli forces near the border between the Gaza strip and Israel east of Gaza City on May 14, 2018, as Palestinians protest over the inauguration of the US embassy following its controversial move to Jerusalem. Dozens of Palestinians were killed by Israeli fire on May 14 as tens of thousands protested and clashes erupted along the Gaza border against the US transfer of its embassy to Jerusalem, after months of global outcry, Palestinian anger and exuberant praise from Israelis over President Donald Trump's decision tossing aside decades of precedent. / AFP PHOTO / MAHMUD HAMS

0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بےروت ،7اپرےل ( اے ےواےس) لبنان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس نے ملک کے جنوب میں مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سرکاری شکایت پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزارت نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری اور حملہ جمعہ کو صبح کے وقت کیا گیا۔ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا جانے والا حملہ تھا اور یہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایسے حملوں سے لبنان کے جنوب میں استحکام کو خطرہ ہے۔واضح رہے جمعرات کو لبنان کی جانب سے شمالی اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی اور غزہ کی پٹی پر شدید فضائی حملے کیے۔ اس دوران بین الاقوامی برادری نے تمام فریقوں سے امن اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔لبنانی وزارت خارجہ نے کہا کہ شکایت درج کرنے کا فیصلہ نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔میقاتی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لبنانی سرزمین سے کسی بھی فوجی کارروائی کی مذمت کی گئی جس سے استحکام کو خطرہ ہو۔ اس حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں لبنان سے اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے جانے سے قبل حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار ہاشم صفی الدین نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الاقصیٰ کی کسی بھی خلاف ورزی سے پورے خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی۔دریں اثنا آج جمعہ کو لبنان کے وزیر دفاع موریس سیلم نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سلامتی اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ موریس نے فوج کی کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کرنے پر بھی زور دیا۔موریس سلیم نے اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ریمارکس میں مزید کہا کہ لبنانی فوج یونیفیل کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر تعاون کی خواہشمند ہے اور رہے گی۔لبنانی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ فوج سلامتی کو کنٹرول کرنے اور جنوب میں استحکام اور امن برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ "کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے” کے لیے اپنی مستقل تیاری رکھے گی۔جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) نے جمعہ کی صبح اسرائیل کی طرف سے جنوبی لبنان پر کی جانے والی بمباری کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں فریق جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بند

شوٹنگ سٹون کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پرگاڑیوں کی آمد رفت فی الحال معطل

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپیں
بین اقوامی

اسرائیلی بمباری کے بعد لبنان کا سلامتی کونسل کو باضابطہ شکایت کرنے کا فیصلہ

07 اپریل 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ
بین اقوامی

 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ

21 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

11 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

imunify-bot-check
No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d