یوکرین کی کامیابی تک برطانیہ حمایت جاری رکھے گا: رشی سوناک
کیف: ۰۲ نومبر (ایجنسیز) برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے یف کے اپنے پہلے دورے کے دوران یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور بڑے فضائی دفاعی پیکیج کی پیشکش کی جب کہ ملک نے جنوبی شہر خرسون کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کا جشن منایا۔ رشی سوناک نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا میں آج یہاں یہ کہنے کیلئے آیا ہوں کہ برطانیہ اس وقت تک یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا جب تک کہ وہ امن اور سلامتی حاصل نہیں کر لیتا جس کی اسے ضرورت ہے اور جس کا وہ کا مستحق ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے 5 کروڑ پاو¿نڈ (6 کروڑ ڈالر) کے نئے فضائی دفاعی پیکیج کا اعلان بھی کیا۔ ڈاو¿ننگ اسٹریٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق 5 کروڑ پاو¿نڈ کے اس دفاعی پیکیج میں 125 اینٹی ایئر کرافٹ گن اور وہ ٹیکنالوجی شامل ہے جو ایران کے فراہم کردہ مہلک ڈرونز کا مقابلہ کرتی ہے، پیکج میں درجنوں ریڈار اور اینٹی ڈرون الیکٹرانک جنگی آلات بھی شامل ہیں۔ برطانیہ نے یوکرین کے مضبوط اتحادی کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا جب کہ برطانوی وزیر اعظم کی یہ پیش کش برطانوی وزیر دفاع کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کردہ ایک ہزار اینٹی ایئر میزائل دینے کے علاوہ ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ آج آپ کے ملک میں آپ کے ساتھ کھڑے ہونا انتہائی عاجزی کا باعث ہے، یوکرینی عوام کی ہمت اور حوصلہ دنیا کے لیے ایک مثال اور محرک ہے۔ یوکرین نے مغربی ممالک سے مزید فضائی دفاعی سسٹم دینے کی درخواست کی تھی جب کہ ہ روس نے اپنے پڑوسی پر حملہ کرکے جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ کے خونریز ترین تنازعات میں سے ایک کو جنم دیا اور 9 ماہ بعد دباو¿ ڈالنے کے لیے اپنے توانائی کے ذخائر کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ رشی سوناک نے آنے والے برسوں میں ہم اپنے پوتے پوتیوں کو یوکرین کے عوام کی ہمت و حوصلے کی کہانی بتائیں گے کہ ا?پ لوگ کس طرح قابل فخر اور خودمختار انداز میں ایک خوفناک حملے کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے، کس طرح لڑے، آپ نے کس طرح قربانیاں دیں اور کیسے دشمن غالب آئے۔