جی 20 اجلاس میں چینی صدر نے تین تجاویز پیش کیں
بالی، 15 نومبر (یو این آئی) چینی صدر شی جن پنگ نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تین تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے سب کو مل کر عالمی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے امریکی اور چینی صدور، کینیڈین وزیراعظم اور سعودی ولی عہد بھی شریک ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں دنیا کے بڑے معاشی ممالک پر مشتمل گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن، چین کے صدر شی جن پنگ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان سمیت گروپ کے دیگر رکن ممالک کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اجلاس سے قبل ترک اور چینی صدور سے ملاقات ہوئی ہے جس میں عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل جی 20 سربراہی اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر نے عالمی رہنما¶ں کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ جی 20 ممالک کے گروپ میں امریکا، چین، کینیڈا، سعودی عرب، ترکیہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ارجنٹائن، ہندوستان برازیل، فرانس جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، اسپین، جنوبی افریقہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔ اس میں یورپی یونین میں شامل ممالک انفرادی طور پر رکن نہیں ہیں۔۔ مختلف ممالک نے یوکرین میں روس کی جارحیت کی مذمت کی۔