ADVERTISEMENT
ٹوکیو، 14 نومبر (یو این آئی) جاپان کے مائی پریفیکچر کے جنوب مشرقی ساحل پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی نے بتایا کہ جاپان کے مرکزی جزیرے ہونشو پر کنسائی کے علاقے میں مائی پریفیکچر کے جنوب مشرقی ساحل پر 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز زمینی سطح سے 350 کلومیٹر کی گہرائی میں 33.6 ڈگری شمالی عرض البلد اور 137.5 ڈگری مشرقی طول بلد پر تھا۔
ADVERTISEMENT