متاثرین کی مجموعی تعداد 44478636رہ گئی
نئی دہلی،8ستمبر)یو این آئی) ملک میں کل کے مقابلے جمعرات کو فعال معاملے گھٹنے کی تعداد کافی کم رہی ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں میں 252 کورونا کے معاملے کم ہوئے ہیں اور اب فعال اعداد گر کر 50342رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبودنے آج بتایا کہ صبح دس بجے تک 214.27کروڑ ویکسین دیے جا چکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا وائرس کے 6,395کے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 4,44,78,636ہو گئی ہے اس وبا میں 19افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.96فیصد ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 6,614افراکے صحت یاب ہونے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 4,39,00,204ہو گئی ہے ۔وزرات نے بتایا کہ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.7فیصد ہے ۔ فعال معاملوں کی شرح 0.11فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔کیرالہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 510نئے معاملے سامنے آنے سے متاثریں کی تعداد بڑھ کر 10659ہو گئی ہے اسی مدت میں کورونا وبا سے ابھرنے والوح کی تعداد بڑھ کر 6683863ہو گئی ہے ۔ اس مدت میں کسی مریض کی موت نہ ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 70885پر مستحکم ہے ۔ قومی راجدھانی میں 85کورونا معاملے گھٹنے سے ان کی کل تعداد کم ہوکر 936رہ گئی ہے اور کورونا وبا سے اب تک 1973707لوگ نجات پاچکے ہیں۔ اس مدت میں دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی متعداد 26484تک پہنچ گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں کورونا متاثرہ کے 12فعال معاملے کم ہونے سے ان کی کل تعداد گھٹ کر1953رہ گئی ہے ۔ اس سے فتح پانے والوں کی کل تعداد پڑھ کر 2084986تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے دو اور مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21479ہو گئی ہے ۔ ملک کے سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں 63فعال معاملے کم کر 1361رہ گئی ہے ۔اس درمیان 229افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے پانے والواں کی کل تعداد بڑھ کر 2099233تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 23613تک پہنچ گئی ہے ۔