Daily Aftab
15 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں

by Online Desk
22 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اپنے بے باک انداز سے ناظرین کے درمیان کرینہ نے خاص شناخت بنائی
کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگی۔

بالی ووڈ میں کرینہ کپور کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرتے ہوئے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

ADVERTISEMENT

21 ستمبر 1980 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں ببیتا اور بہن کرشمہ کپور معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول رہنے کی وجہ سے کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگی۔

کرینہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں آئی فلم ریفیوجی سے کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ 2001 میں آئی فلم مجھے کچھ کہنا ہے کرینہ کے کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

2001 میں کرینہ کو سبھاش گھئی کی فلم یادیں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن کمزورا سکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر اوندھے منہ گری۔ اسی برس ان کی کبھی خوشی کبھی غم اور اجنبی جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں لیکن کامیابی کا کریڈٹ انہیں کم فلم اداکاروں کو زیادہ دیا گیا۔

2002 کرینہ کپور کے کیریئر کے لئے اہم سال ثابت ہوا۔ اس برس ان کی جینا صرف میرے لئے اور مجھ سے دوستی کرو گے جیسی ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ 2003 میں کرینہ کو سورج بڑجاتیا کی فلم میں پریم دیوانی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں رتیک روشن اور ابھیشیک بچن جیسے ستارے ہونے کے باوجود یہ فلم کے ٹکٹ کھڑکی پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

2004 میں کرینہ کی اداکاری کے نئے طول و عرض دیکھنے کو ملے۔ اس برس کرینہ کی یووا، چمیلی، ہلچل اور اعتراض جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سدھیر مشرا کی ہدایت کاری میں بنی فلم چمیلی میں کرینہ نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ فلم میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

2006 میں کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم اومکارہ ریلیز ہوئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت کاری میں بنی فلم اومکارا میں کرینہ کو ان کی اثر انگیز اداکاری کے لیے فلم فیئر کا کریٹکس ایوارڈ ملا۔ اسی برس آئی فلم ڈان میں کرینہ کپور نے کیمیوکیا۔ اس فلم میں کرینہ نے ہیلن کے سپر ہٹ گانے..یہ میرا دل یار کا دیوانہ ..پر رقص کرکے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

2007 میں آئی فلم جب وی میٹ کرینہ کپور کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کے ہیرو شاہد کپور تھے۔ دونوں کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔ اس فلم کے لیے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

سال 2008 میں کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم گولمال رٹرنس ریلیز ہوئی۔ 2009 میں آئی فلم تھری ایڈیٹس کرینہ کپور کے کیریئر کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کپور کے ہیرو عامر خان تھے۔ تھری ایڈیٹس بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی 200 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی فلم ہے۔

2010 میں ریلیزہوئی روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی فلم گولمال ۔3 کیلئے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا۔ 2011 میں آئی فلم باڈی گارڈ کرینہ کے کیریئر کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔کرینہ اور سلمان کی جوڑی کو باڈی گارڈ میں کافی پسند کیا گیا۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
پونچھ میں نالہ سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

سوپور میں ٹریکٹر الٹنے سے 16سالہ لڑکا از جان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کرینہ کپور خان کو ہوا کورونا، خاص دوست امرتا اروڑہ بھی نکلیں کووڈ پازیٹو
تفریح

کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں

22 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
مہاراشٹر کے گورنر نے بھوٹان کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا
تازہ ترین خبریں

مہاراشٹر کے گورنر نے بھوٹان کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا

17 مارچ 2024
امریکا میں اسکول میں فائرنگ ،3 طلبا ہلاک
بین اقوامی

امریکا میں اسکول میں فائرنگ ،3 طلبا ہلاک

01 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d