معروف اداکار سلمان خان کورونا ایس او پیز کے تحت لازمی ماسک ’الٹا‘ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی آسٹریا میں ہونے والی شوٹنگ کے بعد ممبئی پہنچے، بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کے پریمیئر کیلئے ممبئی پہنچے ہیں، شو کا آغاز اگلے ماہ اکتوبر میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سلمان خان کو ائیرپورٹ پر بلیک ٹی شرٹ ، بلیو شرٹ اور بلیو جینز میں پولیس کے ہمراہ ائیرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران سلمان خان بلیک کیپ اور بلیک ماسک بھی لگائے نظر آئے ، دبنگ خان کے ماسک پر ’ SK ‘ لکھا ہوا تھا۔