مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور امورِ نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکر کا گاندربل کا دو روزہ دورہ آج اِختتام پذیر ہوا۔مرکزی وزیر نے دوسرے دِن ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا اور اُنہوں نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، یو ایل بی اور سپورٹس وفود کے ساتھ کانفرنس ہال منی سیکرٹریٹ گاندربل میں تبادلہ خیال کیا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے وزیر موصوف کو ضلع میں کووِڈ تخفیفی کوششوں اور مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کووِڈ تخفیفی کوششوں اور ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام پنچایتوں میں کووِڈ کیئر سینٹر قائم ہیں اور زائد اَز 18برس عمر کی آبادی کو80فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اُنہوں نے وزیر موصوف کو مشن یوتھ کے تحت شروع کی گئی سکیم کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس میں مدرا، ممکن ، سکشم ، تیجسوانی، یوتھ کلب اور دیگر باقاعدہ مرکزی معاونت والی سکیم بشمول پی ایم اے وائی ، منریگا، ایس بی ایم ، پردھان منتری اُجولا ، این آر ایل ایم اور پی ایم کسان،آیوشمان بھارت،لنگویشنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔