نئی دہلی: ۴۲ مارچ (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دو دن اضافہ کرنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ کمپنیوں نے 137 دنوں کے استحکام کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ دارالحکومت دہلی میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں منگل اور بدھ کو 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 97.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 88.27 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 111.67 روپے اور 95.85 روپے فی لیٹر پر موجود ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس کی وجہ سے خام تیل 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔