وادی کشمیر میں انسداد ملٹنسی کارروائی کے تحت مبینہ ملزمان کی جائیداووں کی قرقی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ کارروائی میں حکام نے شمالی قصبہ ہندوارہ میں جنگجوﺅں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کی جائیداد کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔کشمیر پریس سروس تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں مبینہ طور پر جنگجوﺅں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کی جائیداد کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔حکام نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں کو پناہ اور مدد فراہم کرنے پر ایک شخص کی جائیداد ضبط کر لی۔پولیس نے کہا کہ آج OGW کے یوپی اے ایکٹ کے S 25 کے تحت جائیداد کی قرقی کے حکم پرایک شخص محمد عبداللہ میر ولد خضر محمد میر کی جائیداد ضبط کرلی گئی جو مبینہ طو پر جنگجوﺅں کو رسد اور پناہ گاہ فراہم کررہا تھا ۔ مذکورہ شخص کے خلاف پولیس سٹیشن ہندوارہ میں پہلے ہی رپورٹ درج تھی۔














