استعفیٰ دینے کے بعد بیان بازی کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش : جے رام رمیش
نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ پارٹی کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد جس طرح سے استعفیٰ دینے کے بعد بیان بازی کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے وہ مسلسل اپنے ہی معیار کو گرا رہے ہیں۔ کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد مسٹر آزاد اسی کانگریس کو اچھی اور بری باتیں کہہ رہے ہیں جس نے انہیں زندگی میں سب کچھ دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے آزاد خود اپنی سطح کو نیچے گرا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، کہ جس پارٹی میں مسٹر آزاد برسوں رہے ۔ جہاں انہیں سب کچھ ملا۔ انہیں اسی پارٹی کو بدنام کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ ان کی سطح کو مزید کم کر رہا ہے ۔ مسٹر آزاد کو انتباہی لہجے میں انہوں نے کہا، کہ وہ ہر منٹ اپنی دھوکہ دہی کا جواز کیوں پیش کر رہے ہیں۔ انہیں آسانی سے بے نقاب کیا جا سکتا ہے ، لیکن ہم اپنے معیار کو کیوں کم کریں۔