نئی دہلی، ۹اگست (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں منگل کی صبح تک 31,95,034 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ اب تک 206.88 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 12,751 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44,174,650 ہوگئی ہے ۔ کورونا انفیکشن سے 16,412 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4,35,16,071 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس کے انفیکشن سے 32 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 526772 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 3703 کی کمی ہوئی ہے اور ان کی کل تعداد کم ہو کر 131807 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.30 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.51 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3,63,855 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87.85 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 561 ایکٹیو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 7484 پر آ گئی ہے ۔