لکھن¶(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم’اومیکرون’ کے خطرے سے نپٹنے کے لئے پوری تیاری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی دفتر کے ذریعہ اتوار کو جاری بیان کے مطابق ریاستی سطح کی ماہرین صحت کی مشاورتی کمیٹی نے کورونا کی نئے قسم اومیکرون کے خطروں سے جڑے مختلف پہلو¶ں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی رپورت تیار کرلی ہے ۔ ساتھ ہی حکومت نے اومیکرون کے انفکشن کو روکنے کے لئے احتیاطی طور پر ضلع سطح پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کر لئے ہیں۔ بیان کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سے بچا¶ اور علاج کے ضمن میں مشاورتی کمیٹی کے نکات پر سنجیدگی سے کام کرنے اور ریاست میں ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھاوا دینے کی ہدایت دی ہے ۔ کورونا کے نئے وائرس کے علاوہ دیگر انفکشن والی بیماریوں پر کنٹرول کے لئے سبھی اضلاع میں احتیاط کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے صفائی، کووڈ پروٹوکول،تربیت، ٹیکہ کاری اور نگرانی کواومیکرون کے خلاف تیاری کی گئی حکمت عملی کا حصہ بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے سبھی میڈیکل کالج میں 100بستر اور ابتدائی و کمیونٹی ہیلتھ سنٹروں میں 50۔50اضافہ بستروں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے اعلی افسران کو نئی قسم کے سلسلے میں سبھی اسپتالوں میں پختہ انتظام کرنے کی ہدایت دئیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت اسپتالوں میں وافر مقدار میں آکسیجن، بستر اور لیب جیسے ضروری انتظامات کی دستیابی کے لئے بھی لگاتار نگرانی کررہی ہے ۔