نئی دہلی(یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل پر دبا¶ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 31ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم ہیں۔ دہلی میں پٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے ۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دبا¶ پڑا اور پھر کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے اس پر مزید دبا¶ ڈالا۔ گزشتہ روز امریکہ میں کاروبار کے اختتام پر لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 69.88 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 66.22 ڈالر فی بیرل تھی۔مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔