ADVERTISEMENT
نئی دہلی/کانگریس نے سینئر لیڈر مکل واسنک کو گجرات کا جنرل سکریٹری مقرر کرکے کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کو مدھیہ پردیش کا اضافی چارج دیا ہے ۔یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ان تقرریوں کو منظوری دے دی ہے اور نئے مقرر کردہ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔گجرات کے انچارج رگھو شرما اور مدھیہ پردیش کے انچارج جئے پرکاش اگروال کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے پارٹی نے کہا ہے کہ ان کے دور میں پارٹی کو مضبوطی ملی ہے ۔
ADVERTISEMENT