وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے سیزن کے شروع ہونے سے قبل ہندوستانی مداحوں کو دو جھٹکے دیئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں کوہلی نے ہندوستانی ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے آئی پی ایل 2021 کے بعد رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ وراٹ کوہلی 2016 سے ہی ٹسٹ، ونڈے، ٹی-20 میں ہندوستان اور آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی کپتانی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی ٹیم کو ابھی تک ایک بھی آئی سی سی خطاب نہیں دلا پائے جبکہ آر سی بی کو ایک بار بھی چمپئن نہیں بنا سکے۔ حالانکہ بطور کپتان وراٹ کوہلی نے ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں زبردست بلے بازی کی ہے، لیکن ٹی-20 کرکٹ میں ان کی کارکردگی خراب ہوئی ہے۔