نئی دلی۔ یکم فروری/۔مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ’ساہکار سے سمردھی‘ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے کوآپریٹیو کے ذریعے کروڑوں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اپنے ٹویٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے بجٹ میں آج جو بے مثال فیصلے لیے گئے ہیں وہ اس عزم کی علامت ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی ڈی سینٹرلائزڈ سٹوریج کی گنجائش کے قیام کے منصوبے کے ساتھ، کوآپریٹو سوسائیٹیوں سے وابستہ کسان مناسب وقت پر اپنی پیداوار کو فروخت کر کے مناسب قیمت حاصل کر سکیں گے۔ یہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم میں اہم کردار ادا کرے گا۔مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ اگلے 5 سالوں میں حکومت ہر پنچایت میں نئی ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹیز، پرائمری فشریز سوسائٹیز اور ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹیز بھی قائم کرے گی۔ اس سے کوآپریٹو تحریک کو ایک نئی سمت اور رفتار ملے گی، جس سے یہ شعبہ مزید بااختیار ہوگا۔جناب امت شاہ نے 31 مارچ 2024 تک تشکیل شدہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو صرف 15 فیصد ٹیکس نیٹ میں رکھنے کے لیے جناب مودی کا شکریہ ادا کیا۔ پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹی اور پرائمری کوآپریٹو ایگریکلچرل اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینکوں کے لیے نقد رقم نکالنے پر ٹی ڈی ایس کی حد 3 کروڑ روپے اور نقد جمع کرنے اور قرضوں کے لیے فی ممبر 2 لاکھ روپے تک کی حد کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔مرکزی وزیر تعاون نے یہ بھی کہا کہ وہ کوآپریٹو سیکٹر کے لیے لیے گئے ایک اور اہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس میں شوگر کوآپریٹیو کو یہ














