دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل نے بھی ہماری ترقی اور خوشحالی کو متاثر کیا : جے شنکر
ماسکو، 08 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے آج روس کے ساتھ اس کے اور یوکرین کے درمیان جنگ کے عالمی اقتصادی اثرات پر گہرائی سے بات چیت کی اور اس سلسلے میں اپنے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے روس کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ہندوستان-روس بین الحکومتی کونسل (تکنیکی، سائنسی اور تعلیمی) میٹنگ میں کووڈ وبائی امراض، مالی تنا¶ اور کاروباری مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جنہوں نے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے ۔ اپنے ابتدائی کلمات میں وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم یوکرین کی جنگ کے نتائج دیکھ رہے ہیں، جس میں عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے عوامل کووڈ وبائی بیماری، مالی دبا¶ اور تجارتی مشکلات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل نے بھی ہماری ترقی اور خوشحالی کو متاثر کیا ہے ۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان آج ہونے والی اس میٹنگ میں مجموعی عالمی صورتحال اور علاقائی خدشات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ "ہندوستان اور روس زیادہ کثیر قطبی اور متوازن دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ہم دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے ساتھ غیر معمولی طور پر قریبی تعلقات ہیں۔ اس لیے اس ملاقات سے کافی امیدیں ہیں۔”