نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے بی ٹی ایس انویسٹمنٹ ۔1 پی ٹی ای لمیٹیڈ(بی ٹی ایس ۔1) اور ریلائنس پروجیکٹ اینڈ پراپرٹی منیجمنٹ سروسز لمیٹیڈ (آر پی پی ایم ایس ایل)کی سرمایہ کاری کے بعد وائیکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ (وائیکام 18 ) کے ساتھ جیو سنیما او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے انضمام کو منظوری دے دی ہے ۔ سی سی آئی کی طرف سے منظور شدہ معاہدے کے مطابق اس مجوزہ مجموعہ میں بی ٹی ایس ۔1 اور آر پی پی ایم ایس ایل کی سرمایہ کاری کے بعد وائیکام 18 کے ساتھ جیو سنیما او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا انضمام شامل ہے ۔ بی ٹی ایس ۔1سنگاپور کے قوانین کے تحت شامل ایک کمپنی ہے ۔ یہ اس وقت مختلف سرمایہ کاروں بشمول خودمختار فنڈز، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے عمل میں ہے ۔ آر پی پی ایم ایس ایل ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کا مکمل ملکیت والی کمپنی ہے جو آئی ٹی سپورٹ سروسز، بزنس اور انفراسٹرکچر سپورٹ سروسز، مین پاور سپورٹ سروسز اور ٹیلی کام سہولیات کی تیاری اور کمیشننگ میں مصروف ہے ۔ آر پی پی ایم ایس ایل اس وقت جیو سنیما او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ملکیت اور اسے چلانے کے کاروبار میں بھی مصروف ہے ۔














