ADVERTISEMENT
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی
ضلع بارہمولہ کے گنتمولہ شیری علاقے میں ہفتہ کی شام سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی شدید ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گنتمولہ شیری میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔موقع پر جاں بحق ہونے والے بائک سوار کی شناخت گنتمولہ پائین کے توقیر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک اور زخمی بائیک سوار کو طبی علاج کیلئے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔
ADVERTISEMENT