ADVERTISEMENT
اگلے تین برسوں تک حکومت کی جانب سے سات کروڑ گھروں کو نل کے ذریعے پانی فراہم ہوگا ۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگلے تین برسوں کے اندر اندر کنیا کماری سے لیکر کشمیر تک ہر دیہی گھر کو پائپ کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں جل شکتی وزارت کی جانب سے لداخ ، ہماچل پردیش ،ننیتال جیسے پہاڑی علاقوں تک پائپوں کے ذریعے پانی پہنچایا گیا ہے جہاں کے لوگ اب پینے کا صاف پانی نلوں کے ذریعے حاصل کررہے ہیں۔
ADVERTISEMENT