ان جوانوں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر
سرینگر/چندن واڑی سڑک حادثے میں ازجان ہوئے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ کہ ان کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج اُن مہلوک فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو چندن واڑی سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے ۔ ڈی پی ایس سرینگر میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ چندن واڑی سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کی نعشوں کو اپنے آبائی علاقوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ اس موقعے پر ان کے تابوتوں پر پھول مالائیں چڑھائیں گئیں اور ان کے ابدی سکون کےلئے پراتھنا کی گئی ۔

اس موقعے پر ڈاکٹر ارون کمار مہتا چیف سیکریٹری ، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ، لیفٹیننٹ جنرل اماردیپ سنگھ اُوجلا جی او سی 15کور کارپس، آر کے گوئیل ایڈیشن چیف سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمننٹ کے علاوہ پولیس ، فوج اور آئی ٹی بی پی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔