جموں کشمیر میں پاکستانی پرچم اب قصہ پارینہ بن چکا ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنے کہا کہ اب یہاں صرف ہندوستانی قومی پرچم بلند ہوتا ہے۔ سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے ’ترنگا یاترا‘ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوہئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں پاکستانی پرچم بلند کرنا تاریخ ہے۔ اب یہاں صرف ہندوستانی پرچم لہرائے گا،“ سنہا نے کہا©©©©©©”اس سے پہلے، لوگوں کو ترنگا بلند کرنے کے لیے کم کوششیں کی جاتی تھیں۔ اب کوششیں ہو رہی ہیں اور لوگ جھنڈا اٹھانا چاہتے ہیں۔’ترنگا یاترا‘ وادی میں منعقد ہونے والی اس طرح کی پہلی تقریب ہے، وہ بھی 14 اگست کو جب سابقہ ریاست سیکورٹی چیلنجوں اور پاکستانی پرچم لہرانے کی کوششوں کی وجہ سے کنارے پر تھی۔انہوں نے کہا،”سماجی کے تمام طبقوں کا زبردست ردعمل اور شرکت ہے، ہر جگہ ‘تیرنگا’ بلند ہو رہا ہے“۔