لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں سماجی بہبود محکمہ کے مجموعی کام کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ سماجی بہبود کے اعلیٰ اَفسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ سماجی بہبودشیتل نندا ، ڈائریکٹر جنرل وومن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے میر طارق علی ، منیجنگ ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس روبینہ ، سپیشل سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی شو کمار گپتا ، ڈائریکٹر رِی ہیبلٹیشن اِشفاق احمد، ڈائریکٹر فائنانس ایس ڈبلیو ڈی انیل ڈوگرہ ، ڈائریکٹر ایس ڈبلیو ڈی سمیتا سیٹھی ،مشیر کے او ایس ڈی اشرف حکاک اور دیگر اَفسران نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ صوبہ کشمیر کے ایس ڈبلیو ڈی کے سینئر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔