سی آر پی ایف سب انسپکٹر ہلاک ، شہری معمولی زخمی ، جنگجو فرار ، سرینگر پلوامہ شاہراہ پر سیکورٹی سخت
جنوبی ضلع پلوامہ کے گانگو ہ علاقے میں مسلح جنگجو ﺅں نے پولیس و سی آر پی ایف کی مشتر کہ پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا ۔ حملے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے پورے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میںلائی تاہم جنگجو فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر پلوامہ شاہراہ پر اتوار کے بعد دوپہر اسوقت گولیوں کی گر ن گرج سنائی دی جب مسلح جنگجوﺅں نے گانگوہ پلوامہ کے نزدیک سرکیولر روڑ پر جموں کشمیر پولیس و سی آر پی ایف کی مشتر کہ ناکہ پارٹی پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوﺅں کی شدید فائرنگ کے ساتھ ہی وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے بھی جوابی کارورائی کی اور کچھ منٹوںتک وہاں فائرنگ ہوئی ۔ اسی دوران فوج و فورسز اور جموںکشمیر پولیس کی اضافی کمک جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے سی آر پی ایف اہلکار کو خون میںلت پت پایا جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹنٹ کے حملے میں 182 بٹالین کے اے ایس آئی ونود کمار زخمی ہوگئے تھے انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔اس حملے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کی شناخت نظیر احمد کوچے ولد عبد الرزاق کوچے کے بطور ہوئی ہے ۔ حملے کے ساتھ ہی فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کرکے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائی شروع کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کافی وقت تک جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین امنا سامنا نہیںہوا جس سے پتہ چلا کہ جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف ترجمان نے بتایا کہ جنگجوﺅںکے اس حملے میں ایک سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا ہے ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں نے سرکیولر روڑ پر فورسز پارٹی کو شنانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکاروں کی موت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔













