جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو سرینگر اور جموں کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں اسپتال انتظامیہ کے شعبہ کی تشکیل کومنظوری دی۔اطلاعلات کے مطابق حکومت کے پرنسپل سیکرٹری برائے صحت وطبی تعلیم منوج کماردویدی(آئی اے ایس)کی جانب سے14جولائی 2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ حکمنامے زیرنمبر499-JK(HME)آف2022 میں 6جولائی2022کوانتظامی کونسل میں لئے گئے فیصلے زیرنمبر97/7/2022کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ ، نیشنل میڈیکل کمیشن (سابقہ میڈیکل کونسل آف انڈیا) اور نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (NBE) کے رہنما خطوط کے تحت سرینگر اور جموں کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں اسپتال ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔دریں اثنا، اسپتالوںکے منتظمین نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے اور ان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ GMC سری نگر اور GMCجموں میں ہسپتال انتظامیہ کے محکموں کے علاوہ GMC اودھم پور اور ہندواڑہ میں ہسپتال انتظامیہ کے محکموں کا قیام، جموں و کشمیر کی طبی تعلیم کی تاریخ میں ایک تاریخی فیصلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جموں و کشمیر بھر کے ہسپتالوں میں اہل انتظامیہ کے ذریعہ صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کے سائنسی انتظام کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے تمام میڈیکل کالجوں میں جلد ہی ہسپتال انتظامیہ کے شعبے ہوں گے۔