ایک شخص کو گولی مارکر کیا شدید زخمی ، ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا
سرینگر/12مئی /وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات عصر کے وقت اُس وقت افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ۔ زخمی شہری کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ مہلوک شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کشمیری پنڈت تھا اور یہاں مقامی تحصیل آفس میں کام کررہا تھا۔ اس دوران فوج پولیس اور فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کےلئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک محاصرہ جاری تھا۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اُس وقت افراتفری کا ماحول اور سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری پر نزدیک سے گولیاں چلائیںجس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت زمین پر گرپڑا۔ اس موقعے پر آس پاس کے لوگوں نے اورپولیس نے اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ مہلوک شہری کی شناخت راہل بھٹ کے بطور ہوئی ہے جو ایک کشمیری پنڈت تھا اور یہاںمقامی تحصیل آفس میں کام کررہا تھا ۔ اس اس دوران پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زخمی کو چاڈورہ ہسپتال سے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پنڈت زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ا دھر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کرتے ہوئے پولیس، فوج اور فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیاہے البتہ آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔