نئی دہلی: ۴۲/ اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد کی مسلسل گراوٹ کی وجہ سے گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اٹھارہویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔روس یوکرین تنازعہ پر بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے درمیان اتوار کو سنگاپور میں امریکی خام تیل کی قیمت 1.97 فیصد گر کر 101.75 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 106.65 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہی۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، مستحکم قیمت کی وجہ سے آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ 30 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔