نئی دہلی: ۳۲/ اپریل (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو 17ویں دن بھی فوسل فیول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ بڑھتی مہنگائی کے درمیان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام عام لوگوں کے لیے راحت کی بات ہے۔انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے فی لیٹر اور 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 106.65 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 1.97 فیصد کم ہوکر 101.75 امریکی ڈالر فی بیرل پر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ 30 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کو لگاتار 17 واں دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔