نئی دہلی: ۹ اپریل (یو این آئی) پونے میں واقع ویکسین بنانے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ہفتے کو نجی اسپتالوں کو بوسٹرڈوز کیلئے کووڈ-19 ویکسین کوویشیلڈ 600 کے بجائے 225 روپے میں فراہم کرنےکا اعلان کیا۔کمپنی نے یہ فیصلہ حکومت سے بات چیت کے بعد کیا ہے ۔ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) آدر پونہ والا نے کہا،‘ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد نجی اسپتالوں کے لیے کوویشیلڈ ویکسین کی قیمت 600 روپیے فی ڈوز کم کرکے 225 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ’۔ انہوں نے کہا،‘ہم ایک بار پھر مرکزی حکومت کے 18 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے ویکسین کی احتیاطی خوراک(بوسٹر ڈوز) کھولنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں’۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ 10 اپریل سے تمام بالغ افراد کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک لے سکیں گے ۔مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ کا پہلا اور دوسرا ٹیکہ صف اول کے کورونا ویریئر اور 60 سے زیادہ عمر کے سینیئر سٹیزن کو تیسرا ٹیکہ طرح حکومت ویکسینیشن سینٹر پر مفت دستیاب ہوگا۔