Daily Aftab
20 جون ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مہلک بیماریوں کا پھیلاﺅ اور غیر مقامی بھکاری

by Online Desk
31 مارچ 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عالمی سطح پر وبائی بیماری کووڈ 19پھیلنے کے بعد ہر شخص چاہے چھوٹا ہو یا بڑا صحت کے معاملے میں کافی حساس ہوگیا ہے اور طبعیت معمولی سی بھی بگڑ جاے ڈاکٹر سے فوری طور مشورہ کیا جاتا ہے ۔اس وقت یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ95فی صد لوگ ٹھنڈے پانی ،مشروبات وغیرہ سے پرہیز کرتے ہیں اور گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں ۔میوہ کھانے سے پہلے اسے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے اور پھر پانی سے بھی صاف کرنے کے بعد اس کو استعمال کیا جاتا ہے ۔جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے سرکاری طور پر لوگوں کی صحت برقرار رکھنے کے لئے جو اقدامات کئے جاتے ہیں وہ قابل سراہنا ہیں ۔ماہر ڈاکٹر بار بار یہ کہتے ہیں کہ کورونا کا اثر بے شک کم ہونے لگا ہے لیکن کورونا برابر موجود ہے ۔اس کا یہ مطلب ہوا کہ یہ مہلک بیماری کسی بھی وقت اپنا سر اٹھاسکتی ہے یعنی کسی بھی وقت پھر سے پھیل سکتی ہے ۔اگر ایسا ہوا تو اب کی بار متعلقہ حکام پر اس کی ذمہ داری ڈالی جاسکتی ہے کیونکہ پوری وادی میں غیر مقامی بھکاریوں نے اپنا جال بچھا رکھا ہے ۔ہر بس سٹینڈ ،ہر محلے ،گلی کوچے ،بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر غیر مقامی بھکاریوں کو دیکھا جاسکتاہے ۔ان کے بچے لوگوں کا پیچھا کرتے ہیں اور تب تک نہیں چھوڑتے ہیں جب تک کچھ نہ کچھ و صول کرتے ہیں ۔یہ کہاں سے آے ہیں اور کس طرح آے ہیں یہ معلوم نہیں ۔عوامی حلقوں نے اس پر زبردست تشویش ظاہر کرتے ہوے بتایا کہ اگر ان کو اسی طرح وادی میں داخل ہونے دیا جاے گا تو یہاں بڑے پیمانے پر بقول ان کے مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں جن پر بعد میں قابو پانا مشکل ہوجاے گا۔ان میں ایسے بھکاری بھی دیکھے گئے جو کوڑ ھ جیسی مہلک بیماری میں مبتلا لگتے ہیں کیونکہ ان کے ہاتھوں اور ٹانگوں کی حالت ہی ایسی ہے ۔وادی میں داخل ہونے والے سب لوگوں کی کووڈ ویکسنیشن کے حوالے سے اگرچہ مختلف مقامات پر چکنگ کی جاتی ہے پھر کس طرح یہ غیر مقامی بھکاری وادی میں گھس جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کیا ان کے پاس کووڈ ویکسنیشن کی سرٹفیکیٹ ہے ؟ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرینگر ائیر پورٹ پر کووڈ ویکسنیشن سرٹفیکٹ چیک کی جاتی ہے جبکہ لکھن پور میں بھی باہر سے آنے والی گاڑیوں کی چکنگ کی جاتی ہے ۔پھر کس طرح یہ کوڑھ زدہ بھکاری وادی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس بھی اسی طرح کے بھکاری وادی میں گھس گئے تھے جنہیںپولیس نے مختلف جگہوں سے پکڑ کر وادی بدر کردیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت جبکہ کووڈ کا خطرہ ابھی بھی سروں پر منڈ لارہا ہے متعلقہ حکام کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ غیر مقامی بھکاریوں جن میں زیادہ تر کوڑھ زدہ ہیں کو واپس بھیج دیا جاے ۔یہ بھکاری جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں بسوں میں چڑھ کر سواریوں کو کارڈ تقسیم کرتے ہیں جن کو یہ لوگ بھیک وصولنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اس سے پہلے کہ وادی میں کوئی مہلک بیماری پھیل جاے متعلقہ حکام فوری طور کاروائی کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

سیب کو فصل بیمہ سکیم کے دائیرے میں لایا جاے

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

اسی بارے میں

 بھارت کا 7.6 بلین ڈالر کا رافیل۔ایم معاہدہ لڑاکا طیاروں سے آگے کی اسٹریٹجک پیش رفت
تازہ ترین خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

05 جون 2025
کشمیر کی سیب صنعت کو امسال کتنا فائدہ ملے گا،بیوپاریوں کامحتاط رد عمل
ادارتی

سیب کو فصل بیمہ سکیم کے دائیرے میں لایا جاے

05 جون 2025
 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے
تازہ ترین خبریں

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

05 جون 2025
 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا
تازہ ترین خبریں

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

05 جون 2025
 مرکزی حکومت اگلی نسل کے لیے ماحول کو محفوظ کرنے کےلئے پرعزم   ہے۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 مرکزی حکومت اگلی نسل کے لیے ماحول کو محفوظ کرنے کےلئے پرعزم   ہے۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ

05 جون 2025
کینیڈا نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل  فرانس کے سہ روزہ سرکاری دورے پر

01 جون 2025
 وزیرداخلہ   "منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی” پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے
قومی

ہمارا فوجداری انصاف کا نظام نئے دور میں داخل ہو رہا ہے

01 جون 2025
زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے
تازہ ترین خبریں

زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے

31 مئی 2025
سری نگر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد کافی اہمیت کاحامل
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ یکم جون کو بھدرواہ میں دو روزہ لیوینڈر فیسٹیول کا آغاز کریں گے

31 مئی 2025
Next Post
نورباغ سرینگر میں آگ کی ایک اور بھیانک واردات

نورباغ سرینگر میں آگ کی ایک اور بھیانک واردات

اہم خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
تازہ ترین خبریں

مہلک بیماریوں کا پھیلاﺅ اور غیر مقامی بھکاری

31 مارچ 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
 بھارت کا 7.6 بلین ڈالر کا رافیل۔ایم معاہدہ لڑاکا طیاروں سے آگے کی اسٹریٹجک پیش رفت
تازہ ترین خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

05 جون 2025
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d