امت شاہ،موہن بھاگوت،مکیش امبانی اور اکھلیش یادو کانام بھی شامل
وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کی100 طاقتور ترین سیاسی وغیرسیاسی شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں۔اطلاعات کے مطابق انگریزی روزنامہ’ انڈین ایکسپریس ‘کے100 طاقتور لوگوں کی فہرست میں کئی نام ایسے ہیں، جن کی حیثیت اوررُتبے میں کافی اچھال آیا ہے۔نیوز رپورٹ کے مطابق انگریزی اخبارنے 2022 کے 100 طاقتور ترین لوگوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام سرفہرست ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ،دوسری مرتبہ اُترپردیش کے وزیر اعلیٰ بننے والی یوگی آدتیہ ناتھ، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، معروف صنعت کارمکیش امبانی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی 100طاقتور ترین سیاسی وغیرسیاسی شخصیات شامل ہیں۔اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اب بھی ملک کی 100 طاقتور ترین ترین سیاسی وغیرسیاسی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ کورونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران اور اس کےلئے ویکسین کا انتظام، قانون ساز اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مضبوطی کی پوزیشن نے وزیراعظم مودی کی شبیہ کو بڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ، حال ہی میں یوکرین سے 22ہزارسے زیادہ بھارتی طلاب اوردیگر شہریوں کو وطن لانے میں مودی کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔