ملک کے 35کنٹونمنٹ اسپتالوں میں آیوروید کلینک شروع کرنے کااعلان
مارچ : وسیع تر گاہکوں کو ہندوستانی روایتی آیورویدک نظام طب کے فوائد فراہم کرنے کے مقصد سے، وزارت دفاع نےیکم مئی2022 سے ملک بھر کے37فوجی کنٹونمنٹ اسپتالوں میں آیوروید مراکز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سری نگرمیں تعینات دفاعی ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راکیش کوٹیچا کے درمیان حال ہی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔ اس اقدام سے فوجی چھاو¿نیوں کے رہائشیوں بشمول مسلح افواج کے اہلکاروں، ان کے اہل خانہ اور ان ہسپتالوں سے صحت کی خدمات حاصل کرنے والے عام شہریوں کےلئے آیوروید ک طرزعلاج کے مراکز قائم کئے جائیں گے اور وقتی جانچ شدہ علاج دستیاب ہوں گے۔بیان کے مطابق اس اقدام کی حمایت کرنے کے لئے، آیوش کی مرکزی وزارت ان37فوجی کنٹونمنٹ اسپتالوں کو ہنر مند آیوش ڈاکٹر اور فارماسسٹ)دواساز) فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس (DGDE)، وزارت دفاع اور وزارت آیوش کے اہلکار ان 37 آیوروید مراکز کو فعال بنانے کے لئے قریبی تعاون سے کام کریں گے۔ملک بھرکے جن 37فوجی کنٹونمنٹ اسپتالوںمیں آیورویدک کلینک شروع کئے جارہے ہیں ،اُن میں بادامی باغ سری نگرمیں قائم فوج کا92کنٹونمنٹ بیس اسپتال بھی شامل ہے۔