ADVERTISEMENT
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میںگزشتہ روز ایک17 سالہ لڑکی نے کوئی زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی۔ذرائع نے بتایا کہ تلسارا بڈگام میں بدھ کے روزایک17 سالہ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر اپنے گھر میں کوئی زہریلی چیز کھا لی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد، لڑکی کی نعش کو آخری رسومات کیلئے اس کے لواحقین کے حوالے کیاگیاجبکہ پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔
ADVERTISEMENT