Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

’ہٹ اینڈ رن ‘سڑک حادثے میں زخمی پولیس اہلکار چل بسا

by Online Desk
20 مارچ 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جھلس کر زخمی ہونے والا شہری اور محکمہ پی ڈی ڈی ملازم سمیت 4افراد لقمہ اجل
بانڈی پورہ میں گزشتہ شب ایک شخص آگ کی ایک واردات میں شدید زخمی ہوا تھا جو اتوار کے روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ادھر کنزر ٹنگمر گ میں پی ڈی ڈی کا ملازم دوران ڈیوٹی زخمی ہوا تھا جو آج ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ اسی طرح ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار جو کہ ہٹ اینڈ رن سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا اتوار کے روز ہسپتال میں چل بسا ۔ادھر گزشتہ روز شوپیاں میں ایک نوجوان دریا پار کرنے کے دوران غرقآب ہوا ۔ اس طرح سے مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے مارکنڈل نامی گاﺅں میں گزشتہ شب ایک آگ کی واردات میں گاﺅ کھانہ پوری طرح سے جل گیا اس کے ساتھ ساتھ گاﺅ خانے میں ایک گائے اور بچھڑا زندہ جل کرہلاک ہوئے تھے اس دوران گاﺅ خانے کے مالک عبدالرشید راتھر ولد غلام محمد ساکن گھشن پورہ میدان محلہ مارکنڈل بانڈی پورہ جانوروں کو بچانے کی کوشش میں خود بھی بُری طرح سے جھلس کر شدید زخمی ہوا ہے ۔ زخمی شہری کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میںسرینگر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ تاہم وہ ہسپتال میںدوران علاج ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ دریں اثناءکنزر میںپی ڈی ڈی کاایک ملازم جو گزشتہ روز سیمنٹ کاکھمبہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہواتھا آج زندگی کی جنگ ہارگیا۔ اس سلسلے میںمعلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے کنزر ٹنگمرگ میں محکمہ پی ڈی ڈ ی سے وابستہ ایک ڈیلی ویجر دوران ڈیوٹی زخمی ہوا تھا ۔ پی ڈی ڈی ملازم وسیم احمد میر ولدغلام محمد میر ساکن دیو بگ بٹہ پورہ کے مقام پربجلی سپلائی کی بحالی کے کام کے دوران شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر اگرچہ نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس سرینگر پہنچایا گیا تاہم وہ اتوار کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ادھر ہندوارہ میںہٹ اینڈ رن کے ایک سڑک حادثے کے دوران زخمی ہونے والاپولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوارہ میں کرالہ گنڈ علاقے میں 18مارچ کو ہٹ اینڈ رن سڑک کے ایک حادثے میں پولیس اہلکار خورشید احمد ملک ولد عبدالاحد ملک ساکن ہانگا ماور ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زدمیں آکرشدید زخمی ہوا تھا جس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے بھی سرینگر منتقل کرنے کی صلاح دی تاہم وہ اتوار کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس سلسلے میں پویس نے کیس درج کرکے گاڑی کا پتہ لگانے کی کارروائی شرو ع کی ۔ دریں اثناءجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سنیچر وار کی ایک نوجوان اُس وقت ایک نالہ میں ڈوب کر غرقآب ہوا جب وہ نالہ پار کررہا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے گنڈولی علاقے میں نالہ رومشی میں پار کرتے ہوئے ایک نوجوان پھسل کر نالہ میں ڈوب گیا ۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں نے اگرچہ نوجوان کو فوری طور پر نالہ سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مہلوک نوجوان کی شناخت شوکت احمد دیداد ولد محمد حسین دیداد ساکن کیلر شوپیاں کے بطور ہوئی ہے ۔ اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
اسرائیلی وزیر اعظم 2 اپریل سے ہندوستان کے دورے پرآئینگے

اسرائیلی وزیر اعظم 2 اپریل سے ہندوستان کے دورے پرآئینگے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لولاب میں دو معصوم بچے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر لقمہ اجل بن
تازہ ترین خبریں

’ہٹ اینڈ رن ‘سڑک حادثے میں زخمی پولیس اہلکار چل بسا

20 مارچ 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d