منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولےس نے تےن منےشات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے پنگلینا پلوامہ میں ایک ناکہ لگایا، ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زےر رجسٹریشن نمبر PB06M-2585 کو چیکنگ کیلئے روکا گیا جس میں تین افراد سوار تھے۔ تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 4.5 کلو گرام فکی برآمد ہوئی۔ ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت اجےت مسیح ولد منشی مسی ،مندیپ سنگھ ولد کشمیر سنگھ اورگورپندر کمارولد چنچل ناتھ ساکناں گورداسپورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولےس نے متذکرہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے جو جرم کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ تھانہ پولےس پلوامہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 57/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں مےں منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات لے کر آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ ہوسکے۔