پرنسپل سیکرٹری محکمہ سِکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج سول سیکرٹریٹ میں رواں مالی برس کے نومبر اور مارچ مہینوں میں محکمہ کی طرف سے حاصل کئے گئے اہداف کا جائزہ لینے کے لئے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ ماڈل آئی ٹی آئی جموں کے لئے اِنسٹی چیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ ملازمین کی اَپ ڈیشن عمل کو تیز کیا جائے اور آئی ٹی آئیز کے لئے اِدارہ جاتی ترقیاتی فنڈ کے لئے رہنما خطوط تیار کئے جائیں ۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمانہ پروموشن کمیٹیاں اور ڈی پی سیز بروقت منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو مزید ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے اعلیٰ آئی ٹی آئیز کی فہرست بنانے کی بھی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری کو پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت مختلف ہنر مند اِداروں سے پاس آﺅٹ کو ٹریک کرنے کے لئے مینجمنٹ اِنٹرفیس سسٹم ، ایم آئی ایس کے اِستعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع میں آئی ٹی آئیز پر زیر اِلتوا¿ کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ اُنہوں نے فنڈس کے مو¿ثر اور منصفانہ استعمال پر بھی زور دیا او رعمل آوری ایجنسیوں سے ماہانہ پیش رفت کی رِپورٹ طلب کی۔ایگزیکٹیو ایجنسی کو ماڈل آئی ٹی آئی پر متعلقہ کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی جس میں اپروچ سڑکوں کی تعمیر ، پانی اور بجلی کنکشن لگانا وغیرہ شامل ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے تجویز دی کہ محکمہ حکومت کے مقامی کاموں میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے راستے تلاش کرے۔