پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے میں 20 افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں پیش آیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت 15 ایمبولینسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔