چیف سیکریٹری نے بڈگام کو سیاحوں کےلئے توجہ کا مرکز بنانے کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنچایا
چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ بڈگام کو سیاحتی طور پر نمایاں ضلع بنانے کےلئے متعد د اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور اگلے چھ ماہ میں ضلع کو جدید شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی جس کےلئے کئی منصوبے زیر عمل ہیں۔ چیف سیکریٹری نے کانفرنس ہال بڈگام میں ڈسٹرکٹ کپیکس بجٹ ، لینگ وشنگ اور دیگر گرانتس کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری۔ چیئرمین ضلعی ترقیاتی کونسل نذیر احمد خان۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر، پنڈورنگ کے پولے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر شہباز احمد مرزا، چیف انجینئرز آر اینڈ بی، کے پی ڈی سی ایل، جل شکتی، باغبانی کے سربراہان، تعلیم، صحت، آر ڈی ڈی،محکمہ زراعت اور ضلعی اور سیکٹرل افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔شروع میں، چیف سکریٹری نے بڈگام کی خوبصورتی پر زور دیا اور متعلقہ لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ بڈگام کو ایک جدید شہر میں تبدیل کرنے کے لیے صفائی ستھرائی اور خوبصورتی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 3 ماہ کی ترقیاتی مہم شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ مشن موڈ کے تحت تمام سرپنچ تمام گاو¿ں میں صفائی مہم بھی چلائیں گے اور گاو¿ں کی سطح پر پیدا ہونے والے کچرے کو پھینکنے کے لیے الگ گڑھوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے، اس کے علاوہ اپنے تمام علاقوں کو گندگی اور پلاسٹک سے پاک زون بنانے کو یقینی بنائیں گے۔چیف سکریٹری نے دودھپتھری، توسامیدن اور یوس مرگ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے پر زور دیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ سال کو بڈگام میں سیاحت کے سال کے طور پر منانے کے لیے تیار ہوں۔