واشنگٹن(یواین آئی )دنیا بھر میں گزشتہ 28 دن میں کورونا وائرس وبا کے آٹھ کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 256 نئے معاملے سامنے آئے اور اسی دوران کُل دو لاکھ 70 ہزار 948 اموات ہوئی ہیں۔ اسی کے ساتھ کُل معاملوں اور اموات کی تعداد اس وقت بالترتیب 41,02,45,726 اور 58,10,851 ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ،اب تک دنیا بھر میں کُل 10,19,07,80,601 لوگوں کو کورونا ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے ٹاپ دس ملکوں میں امریکہ پہلے مقام پر ہے ،جہاں اس وبا کے کُل معاملوں کی تعداد 7,77,07,694 اور اب تک کُل 9,19,255 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔دوسرے مقام پر ہندوستان ہے ،جہاں کُل متاثرین کی تعداد 4,26,31,421 ہوگئی ہے ۔ملک میں کووڈ19 کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 5,37,045 رہ گئی ہے