سری نگر اور گاندربل اَضلاع نے جے جے ایم کے تحت صد فیصد ہدف حاصل کیا
15 اگست 2019ءکو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے2024ءتک رورَل اِنڈیا کے تمام گھرانوں کو اِنفرادی فنکشنل گھریلو نل کنکشن ( ایف ایچ ٹی سی) کے ذریعے پینے کے محفوظ اور مناسب پانی فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کا اہم پروجیکٹ ” جل جیون مشن “ کا اَعلان کیا۔یہ پروگرام ملک کے پانی کے منظرنامے کے دیگر پہلوﺅںجیسے گرے واٹر مینجمنٹ ، پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے سے ریچارج اور دوبارہ اِستعمال، کو پورا کرے گا۔یہ مشن کمیونٹی کے نقطہ نظر پر مبنی ہوگا اور اِس میں مشن کے کلیدی جزو کے طورپر وسیع معلومات ، تعلیم اور مواصلات شامل ہوں گے۔جہاں تک جموںوکشمیر کا تعلق ہے ،اِس مشن کے تحت جموںوکشمیر یوٹی نے قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے اِس اہم مشن کے تحت ستمبر 2022ءتک جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 20 اَضلاع کا اَحاطہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔جے جے ایم کے ڈیش بورڈ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کل 18.35 لاکھ گھرانوں میں سے تقریباً 5.75 لاکھ گھرانوں کے پاس نل پانی کے کنکشن ہیں۔ اَب دو برسوں کے بعد کل 10.50 لاکھ یعنی 57.2فیصد گھرانوں کے پاس نلکے کے پانی کے کنکشن ہیں کیوں کہ جموںوکشمیر نے گزشتہ دو برسوں میں 4.67 لاکھ نئے نل پانی کے کنکشن فراہم کئے ہیں۔سری نگر اور گاندربل اَضلاع نے نلکے کے پانی کے کنکشن کا صدفیصد ہدف حاصل کر چکے ہیں جن میں 11بلاک ، 383پنچایتیں اور 1070 دیہات شامل ہیں ۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر نے مشن کے تحت دیگر قابل ذکر پیش رفت کی ہے ۔23,160 دیہی سکولوں ،24,163 دیہی آنگن واڑی سینٹروں اور3,324 دیہی صحت سینٹروں کو صد فیصد پائپ پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیںاور 1,612 گرام پنچایت عمارتوں کو پائپ پانی کی فراہمی کے تحت اَحاطہ کیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ جے جے ایم کی منصوبہ بندی ، نگرانی اور کامیاب عمل آوری میں مقامی کمیونٹی کی فعال شمولیت کے لئے جموںوکشمیر میں 5,774 پانی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اِس اہم فائدہ بخش پروجیکٹ کو ”باٹم اَپ “ اپروچ کے بعد مرکوزیت اَنداز میں لا گو کیا جارہا ہے جس میں مقامی دیہات کی کمیونٹی منصوبہ بندی سے لے کر عمل در آمد تک اور اِنتظام سے لے کر آپریشن اور دیکھ ریکھ تک کلیدی کردار اَدا کرتی ہے۔مرکز نے سال 2021-22 ءکے دوران 2,747 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو گزشتہ سا ل 2020-21 کے مقابلے میں تقریباً چار گنا ہے ۔ جموںوکشمیر نے اگست 2022ءتک” ہر گھر نل ہر گھر جل“ کا ہدف حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اِس کے دوسرے مرحلے میں جموں وکشمیر یوٹی حکومت نے 11اَضلاع کا احاطہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں 153بلاک، 1,952 پنچایتیں اور 3,254 دیہات شامل میں جن میں 4.93لاکھ فنکشنل ہاﺅس ہولڈ ہیں۔کنکشنوں کے اِس مشن کے آخری مرحلے میں 7اَضلاع جن میں 121 بلاک، 1,660 پنچایتیں اور 2,623 دیہات شامل ہیں ، کو 3.12 لاکھ فعال گھریل نل کنکشن کے ساتھ کور کیا جائے گا۔