دیگر جماعتوں کیلئے آف لائن کلاسز مراحلہ وار طریقوں میں 14سے 28فروری تک بحال ہونگے
جموں کشمیر انتظامیہ نے نئی کووڈ گائیڈ لائینز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں ،کالج ، پالی ٹیکنک اور دیگر آئی ٹی ائیز میں کووڈ ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کے بیچ آج یعنی 14فروری سے آف لائن طریقہ کار سے درس و تدریس کا نظام بحال ہو گا ۔ ادھر صوبے جموں میں مراحلہ وار بنیادوں پر آج سے 9ویں سے 12جماعت تک کے کلاسز کیلئے بھی آف لائن موڈ میں درس و تدریس بحال ہوگا تاہم کشمیر صوبے میں یکم مارچ سے بحال ہو گا ۔

اطلاعات کے مطابق سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اتوار کو نئی کووڈ گائیڈ لائینز جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ جموں کشمیر کے تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے جن میں تمام یونیورسٹیوں ،کالج ، پالی ٹیکنک اور دیگر آئی ٹی ائیز شامل ہے میں کووڈ ایس او پیز کے تحت آج یعنی 14فروری2022سے آف لائن طریقہ سے درس و تدریس کا عمل شروع ہوگا ۔ سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق آ ف لائن طریقہ کار سے کووڈ ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کرنا لازمی ہوگا جبکہ اسکول سربرہاں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کووڈ ایس او پیز پر عمل ہو۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ جموں صوبے میں اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ 9ویںا ور 12جماعت تک کے تعلیمی اداروں میں مراحلہ وار طریقہ سے آج سے ہی آف لائن درس و تدریس شروع ہوگاتاہم کشمیر صوبے میں یکم مارچ سے ان جماعتوں کیلئے بھی اسکول کھلیں گے ۔ اس دوران اسکول سربراہاں سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونی لازمی ہے ۔