ریاست میں خواتین پر ظلم کر کے ان کا قتل کردیا جاتا ہے
نئی دہلی(یواین آئی)کانگریس کی اترپردیش انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے انا¶ کی متاثر لڑکی کی لاش ملنے کے بعد وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین پر ظلم کر کے ان کا قتل کردیا جاتا ہے لیکن وزیراعلی صرف جھوٹے دعووں میں ہی مصروف رہتے ہیں۔محترمہ واڈرا نے ہفتے کو یہاں ایک بیان میں کہا،“اناو میں جو ہوا وہ اترپردیش میں نیا نہیں ہے ۔ایک دلت لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کا پتہ لگانے کے لئے دفتروں کے چکر کاٹتی رہی،آخر میں اسے اپنی بیٹی کی لاش ملی۔انتظامیہ نے اس کی ایک نہیں سنی۔بی جے پی کو اس مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے جواب دینا چاہئے کہ انتظامیہ کیوں اس ماں کو جنوری سے دوڑاتا رہا۔کسی نے اس بیٹی کی ماں کی گہار نہیں سنی۔”انہوں نے وزیراعلی سے کہا،“یوگی آدتیہ ناتھ جی آپ اپنی تقریروں میں امن وقانون کی بات کرنا چھوڑ دیجئے ۔آپ کے انتظامیہ میں خواتین کو انصاف کے لئے در در بھٹکنا پڑتا ہے ،خواتین پر ظلم ہونے پر ان کی آواز سنی ہی نہیں جاتی،ظلم کرکے ان کا قتل کردیا جاتا ہے