ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 4کروڑ 23لاکھ سے زائد ہوگئی
واشنگٹن (یو این آئی) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اب تک 57.51 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، جبکہ 39.74 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا اس وبا ءسے بچا¶ کے لیے دنیا بھر میں اب تک 10.07 ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق اب تک دنیا بھر میں مجموعی 10,07,23,71,939 کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے سرفہرست ممالک میں پہلے امریکہ پہلے نمبر پرہے جہاں وباءسے ابھی تک 768 کروڑسے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 9,05,543 افراد فوت ہو چکے ہیں۔وہیں ہندوستان میں متاثرین تعداد بڑھ کر 4,23,39,611 ہو گئی ہے ۔ ملک میں کووڈ کے ایکٹو کیسزکی تعداد کم ہو کر 9,94,891 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,80,456 افراد اس وباءسے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 4,08,40,658 ہوگئی ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی شرح 2.35 فیصد ہے ۔ وہیں شفایابی کی شرح 96.46 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,188 مریضوں کی موت ہوئی ، جس کے بعد اب تک کووڈ-19 کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,04,062 ہو گئی ہے ۔اٹلی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 1.17کروڑ ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مرنے والوں کی کی تعداد 149,097 ہو گئی ہے ۔برازیل میں کورونا سے اب تک 2.66 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6,32,946 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ فرانس میں کووڈ-19 سے 2.09 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1,33,918 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔جرمنی میں عالمی وباءسے اب تک 113 کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اموات کی تعداد 1,18,948 تک پہنچ گئی ہے ۔ وہیں برطانیہ میں اب تک تقریباً 1.80 کروڑ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس مہلک وائرس سے 1,58,903 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اسپین میں اب تک 1.03 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 94,570 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔