مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر42188138 ہوگئی ہے
نئی دہلی(یواین آئی) ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔پچھلے 24 گھنٹے میں ملک بھر سے کووڈ19 کے 107474 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کُل متاثرین کی تعداد بڑھکر 42188138 ہوگئی ہے۔ اس دوران وبا سے 865 مزید افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 501979 ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر قریب 12.25 لاکھ رہ گئی ہے ۔ہفتے کو ملک بھر میں انفیکشن سے 213246 افراد ٹھیک ہوئے ہیں،جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 40461148 ہوگی ہے ۔ فی الحال کورونا کے 1225011 زیر علاج معاملے ہین۔جو کُل معاملوں کا 2.90 فیصد ہے ۔ ملک میں بازیابی کی شرح اب 95.91 فیصد ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے لئے 1448513 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے سے لے کر اب تک کُل 740187141 نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں ملک میں 45 لاکھ دس ہزار 770 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی آج صبح سات بجے تک 169 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 697 کووڈ ٹیکے دئے جا چکے ہیں۔ کیرالہ کورونا کے زیرعلاج معاملوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹے میں زیر علاج معاملوں 13719 کی کمی آنے سے ان کی تعداد گھٹ کر 353152 رہ گئی۔وہیں 46813 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5833762 ہوگئی ہے ،جبکہ 444 لوگوں کی موت ہونے ہلاک شدگان کی تعداد 57740 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ کورونا کے زیر علاج معاملوں میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹوں میں زیر علاج معاملوں میں 16451 کی کمی آنے سے ان کی تعداد گھٹ کر 138878 رہ گئی ہے ۔وہیں 23938 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے وبا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 3228151 ہوگئی ہے ،جبکہ 37 لوگوں کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 37733 ہوگئی ہے ۔ مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران 937 زیر علاج معاملے کم ہو کر 19,276 پر آ گئے ہیں اور مزید 31 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,789 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 19,64,972 مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اتر پردیش میں، کورونا کے زیر علاج معاملے 3,897 سے کم ہو کر 32,514 پر آ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونےوالوں کی کل تعداد 20,41,743 ہو گئی ہے جبکہ مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 23,303 ہو گئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,137 زیر علاج معاملے کم ہو کر 9,979 پر آ گئے ہیں، جبکہ 3,324 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 18,06,575 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25969 ہو گئی ہے ۔