حالات معمول پر لوٹ آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا
جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور ضلع کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے گڈ گورننس انڈیکس شروع / امیت شاہ
سرینگر/22جنوری// جموں کشمیر میں حد بندی عمل شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ مل جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے وعدہ پر کار بند ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کا ضلعی گڈ گورننس انڈیکس جاری کیا۔ اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ گڈ گورننس انڈیکس آج شروع کیا گیا ہے۔ اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ضلع کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے، نتیجہ کو ہدف بنایا جا سکے اور ترسیل کا نظام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیکس میں ضلعی سطح پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں، اسکیموں اور پروگراموں کی نگرانی کی گئی ہے۔اس پروگرام میں وزیر اعظم کے دفتر میںموجود مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بھی بھی موجود تھے۔ یہ پورا پروگرام سینٹر فار گڈ گورننس حیدرآباد کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس دوران 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے ریاست کے مختلف علاقوں کی ترقی کی کامیابیوں کا حساب کتاب پیش کیا جائے گا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی ہم انتخابات کرائیں گے۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے، جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ مل جائے گا ، انہوں نے کہا کہ میںیقین دلانا چاہتا ہو ں کہ جموںکشمیر میں جیسے ہی حالات بہتر ہونگے تو ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں کچھ سیاسی لیڈران ذاتی مفاد کیلئے پروپگنڈا کر رہے ہیں۔ تاہم میں یہ نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہو کہ کروڑوں روپے کی صنعتی پالیسیاں جموں کشمیر میں رائج ہو رہی ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان بے بنیاد پروپگنڈا کی جانب توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہے اور آج ملک کیلئے انتہائی ایک اہم دن ہے جو بھی جموں کشمیر سے شروع ہوا ہے وہ ملک کے دیگر ریاستوں تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو وعدے کئے ہیں ان کو عملایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم کا جو نظریہ ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔