ضلع کمشنروں ، ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیاریاںکرنے کی ہدایت
وینٹی لیٹروں کی دستیابی،آکسیجن سپلائی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں صحت سے متعلق صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کو کہا
ملک میں کووڈ 19کے بڑھتے معاملات اور اومیکرون کے کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج شعبہ صحت کو طبی نگہداشت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس دورا ن انہوںنے ضلع کمشنروں، ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنچائت سطح پر کووڈ سے نمٹنے کےلئے تیاریاں کریں اور اس کے ساتھ ساتھ سوموار سے 15سے 18برس تک کے بچوں کو ٹیکہ دینے کی تیاریوں کابھی جائزہ لیا ۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کووڈ کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ اومیکرون کے معاملات میں بھی سخت اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے خاص کر نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی دلی اور مہاراشٹریہ میں اومیکرون اور کووڈ اُنیس کے معاملات میں زبردست اضافہ دیکھنے کومل رہا ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ایک اعلیٰ سطحی کووڈ ٹاسک فورس میٹنگ منعقد کی جس میں جموں کشمیر کے تمام ضلع کمشنروں ، ایس پیز شعبہ صحت کے افسران کے علاوہ دیگر افسران نے حصہ لیا ۔ اس موقعے پر جموں کشمیر میں کووڈ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈی سیز اور ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ پنچائب سطح پر کووڈ مخالف اقدامات کو یقینی بنائیں اور جموں کشمیر میں طبی نگہداشت کو مزید بہتر بنانے کےلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔میٹنگ میں سوموار سے شروع ہورہی بچوں کےلئے ٹیکہ کاری مہم کی تیاریوںکا بھی جائزہ لیا گیا ۔ انہوںنے شعبہ صحت اور ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ وینٹی لیٹروں کی دستیابی،آکیسجن سپلائی اور دستیابی کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں صحت سے متعلق صورتحال پر کڑی نگاہ رکھیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کےلئے کووڈ مخالف ادویات اور دیگر چیزوںکو کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹسٹنگ کے عمل اور کنٹونمٹ زونوں میںجانچ اور نگرانی کی بھی ہدایت دی ہے ۔