سال نو کے پہلے ہی دن جنگجو مخالف آپریشن میں سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک جمہ گنڈ جنگلی علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین مختصر شوٹ آو ٹ میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ جنگلی علاقے میں جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن ٹیم نے کنٹرول لائن کے نزدیک سنیچروار کے بعد دوپہر جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ پولیس نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جمہ گنڈ کپواڑہ علاقے میں جھڑپ میںایک جنگجو مارا گیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔